• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمت 320 روپے لیٹر تک جائے گی‘ عمر ایوب

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر توانائی عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ بجلی بحران شدید ہوتا جا رہا ہے ، وزیراعظم نے 48 گھنٹے میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب وزیر اعظم اور وزیر توانائی کہہ رہے ہیں جولائی میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں 7 سے 8 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے اور اگست تک بجلی کا فی یونٹ 45 روپے کا ہوجائے گا۔ غریب کا جینا محال ہوتا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید