• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا، فواد چوہدری


سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانے میں جمع کروائے بغیر گھڑیاں بیچنے کو رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے اُن کا حق قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس کی گھڑی ہے وہ چاہے بیچے، پھینکے، رکھے، یا کسی کو تحفہ دے، دوسرا کون ہوتا ہے اس سے پوچھنے والا؟

انہوں نے کہا کہ گھڑی بیچنے سے زیادہ عجیب بات ہے کہ ملک کا وزیراعظم 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرے۔

 فواد چوہدری سے بار بار رپورٹر نے سیدھے سوالات کیے، لیکن وہ سیدھا جواب دینے کے بجائے ہر بار بات گھما گئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانے سے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے کی تین قیمتی گھڑیاں اسلام آباد کے واچ ڈیلر کو فروخت کیں اور مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کمائے۔

یہ تینوں گھڑیاں مشرق وسطیٰ کے خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے ایک فرد اور اسی جزیرے کے ایک معزز شخص نے دی تھیں، یہ ان گھڑیوں کے علاوہ ہیں جو پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید