• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس: فیصل ٹاؤن اور شاہدرہ ٹاؤن میں تی3 خاندان لوٹ گئے ,مانگا منڈی :گاہکوں اور دکانداروں کو یرغمال بنا کر ڈاکہ

لاہور،مانگامنڈی(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) ڈیفنس سی میں ڈاکو سمیر اللہ کی فیملی سے3 لاکھ اور زیورات ،فیصل ٹاؤن میں اورنگزیب اور فیملی سے 2لاکھ اور موبائل فون ،شاہدرہ ٹاون میں ظہیر اور فیملی سے ڈاکو1 لاکھ 75ہزار ، زیورات ، نشتر کالونی میں پطرس مسیح سے 45ہزار اور موبائل فون ، گلشن اقبال میں اسد سے 67ہزار اور موبائل فون ، سبزہ زار میں منور سے54ہزار روپے ، موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔مانگا منڈی رائیونڈ روڈ پر چکن شاپ سے 3 ڈاکو دکان مالک اور گاہکوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائلز چھین کر فرار ہوگئے۔مصطفی ٹا ؤن ،ڈیفنس بی سے گاڑیاں جبکہ یکی گیٹ ، نولکھا ، لٹن روڈ ، شیراکوٹ اور سبزہ زار ،ٹاؤن شپ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔