راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں مدعی مقدمہ نے زیرحراست ملزم کوپیٹ ڈالا،مجسٹریٹ کودھمکیاں دیں ،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ اوردیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ سول لائنزکو ریڈر سیدطاہر عباس نے بتایا کہ محمد پرویز خان مجسٹریٹ دفعہ 30 راولپنڈی تھانہ روات کی عدالت میں دوران سماعت مدعی سردار افتخار نے ملزم محمد سجاد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے مارا پیٹا۔ کار سرکار میں مزاحم ہوتے ہوئے جج صاحب کو بھی دھمکی دی ۔ عدالتی کام کافی دیر تک رکا رہا۔