• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئربیس کے اطراف میں قربانی کی آلائشوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے، کمشنر

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) فضائی اڈوں کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی حادثات کا باعث بنتی ہے۔ عید الاضحٰی کے موقع پر خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔کمشنر نورالامین مینگل نے برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایئربیس کے اطراف میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور عید کے دس دن بعد تک اسے چیک کیا جاتا رہے۔ اسکے علاوہ نور خان ایئربیس کے اطراف میں گھروں میں کبوتر رکھنے, اڑانے پر ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ہوائی فائرنگ کے خلاف بھی فوری ایکشن لے۔
اسلام آباد سے مزید