• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی جرائم کی تفتیش‘ پنجاب بھر میں خصوصی تفتیشی یونٹس کا قیام

راولپنڈی (وسیم اختر/سٹاف رپورٹر) جنسی جرائم کی تفتیش کیلئے پنجاب بھر میں خصوصی تفتیشی یونٹس قائم کئے جا رہے ہیں۔ انسداد عصمت دری (انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021ء کے تحت صوبہ بھر میں تشکیل دیئے جانیوالے تفتیشی یونٹس کیلئے ابتدائی طور پر 115ایس ایس او آئی یو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 710پولیس افسران کی تربیت کیلئے ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے خصوصی موڈیول تیار کیا جس کی منظوری ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ پنجاب نے دیدی ہے۔ تفتیشی افسران میں راولپنڈی ریجن کے 68‘ گوجرانوالہ ریجن کے 81‘ سرگودھا ریجن کے 96‘ لاہور کے 93‘ شیخوپورہ 38‘ ساہیوال 41‘ فیصل آباد 47‘ ملتان 100‘ ڈیرہ غازی خان 59‘ بہاولپور ریجن کے 87تفتیشی افسران شامل ہیں جنہیں 4جولائی سے تین پولیس ٹریننگ کالجز سہالہ لاہور اور ملتان میں تربیت دی جائیگی۔
اسلام آباد سے مزید