• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی  ضرورت نہیں، عوام اپنے مستقبل کیلئے نکلیں، عمران خان

اسلام آباد (ایجنسیاں ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی کارکنوں کو ٹینکوں کے آ گے لیٹنے کی ضرورت نہیں ہے‘چوروں نے لوگوں پرمہنگائی کاعذاب ڈال دیا‘اس میں مزید اضافہ ہوگا‘ مشکل وقت آنے پرڈیزل عمرہ کرنے چلا جاتا ہے‘کوئی چور اپنا احتساب نہیں کرسکتا ‘اسلام آباد میں 2جولائی کو تاریخی جلسہ کرنے جارہے ہیں، سب گھروں سے نکلیں۔عوام ہمارے لیے نہیں اپنے مستقبل کیلئے نکلیں، ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد کرو، سر نہ جھکاؤ۔ اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ایک کارکن نے بلند آواز میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرکے کہا کہ خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ ابھی اس کی ضرورت نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید