• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 10 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 10افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق ریکسرلائن لیار ی ایکسپریس وے فلائی اوور کے نیچے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی ، خاتون نشے کی عادی تھی، لاش سردخانے منتقل کردی ،فیڈرل بی ایریا بلاک 8میں گھر سے 70سالہ تنویراحمد ولد بشیراحمد کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق ایم ایل او نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو محفوظ کرلیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی مذکورہ مکان میں اکیلا رہتا تھا ، لاش سردخانے منتقل کردی ،ماڑی پورپرانہ ٹرک اڈہ نجی اسکول کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا ، ماڑی پور روڈ پیپلزفٹبال اسٹیڈیم کے قریب فٹ پاتھ سے نشے کے عادی نامعلوم شخص کی لاش ملی ،میٹھادر تھا نے کی حدود میں فلیٹ میں سے 22سالہ عمران کی لاش ملی،سرجانی ٹاؤن لیاری ایکسپریس وے سیکٹر54 میں گھر سے کئی روز پرانی نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی اکیلا رہتا تھا اور موت طبعی ہے، اورنگی ٹاؤن غازی گوٹھ میں فٹ پاتھ سے 60سالہ مختار کی لاش ملی ،سعیدآ باد بلدیہ ٹاؤن نمبر9یاسین مسجد جمعرات بازار کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی راہگیر تھا شناخت نہیں ہو سکی ہے ،سعود آباد جناح اسکوائرکے قریب نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا ۔پاپوش نگر گورنمنٹ بوائز اسکول کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش ملی ،پولیس کےمطابق لاش کی شناخت نہیں ہوسکی عمر35ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید