• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدترین لوڈشیڈنگ، آج کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر دھرنا دینگے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ کے شدید گرمی اور حبس کے باوجود حکومت اور نیپرا کی بے حسی اور سرپرستی کے خلاف جمعہ یکم جولائی کو 4بجے دن کے الیکٹرک ہیڈ آفس پردھرنا دیں گے،بد ترین لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے،روزانہ شہری سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں، عوام کی اذیت ناک کیفیت کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومت کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی، تمام حکومتی جماعتیں کے الیکٹرک کو سپورٹ کررہی ہیں،کے الیکٹرک کے خلاف پانچ سال سے سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے، ملک کے وزیر پانی و بجلی کہتے ہیں کہ ملک ٹھیک چل رہا ہے،مگر کراچی کو کیا دیا جاتا ہے اس سے کسی کو غرض نہیں،ہم ٹیکس اور بل دیتے ہیں مگر اس کے باوجود کراچی والوں کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس اوربلدیہ ٹاؤن میں خواتین کے مظاہرے سے علیحدہ علیحدہ خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کا مسئلہ حل کروائیں اور عوام کو کے الیکٹرک کے مظالم،اووربلنگ و لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں، علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے تحت بد ترین لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی نا اہلی کے خلاف جمعرات کوشہر بھر میں کے الیکٹرک کی IBC سمیت25سے زائد مقامات پر دھرنے دیے گئے، خواتین بلدیاتی کنونشن کے بعد بلدیہ ٹاؤن میں خواتین کا مظاہرہ ہوا جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید