• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی، 2 طلباءتنظیموں میں پھر تصادم، متعدد زخمی، چند طلبہ زیرحراست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں2 طلباء تنظیموں میں ایک بار پھر تصادم کےباعث یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی ، اردو یونیورسٹی کے سامنے سڑک پر دونوں جانب سے لاٹھی،ڈنڈوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں طلباء تنظیموں کے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے ، جامعہ اردو میں خوف و ہراس پھیل گیا،انتظامیہ نے تصادم کو روکنے کے لیے پولیس کو طلب کر لیا، پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے چند طلبہ کو حراست میں لیا ہے، پولیس کے مطابق صورتحال قابو میں ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید