• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بینکوں کو سود کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا حکم دے، ملی یکجہتی کونسل

لاہور(نمائندہ جنگ)ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ہوا جس میں چیئرمین علما و مشائخ کونسل خواجہ معین الدین کوریجہ، علامہ عارف حسین واحدی نائب صدر اسلامی تحریک، مفتی گلزار احمد نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم ، عبداللہ گل سربراہ تحریک جوانان پاکستان، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، فرید احمد پراچہ نائب امراء جماعت اسلامی، راجہ محمد اصغر نائب ناظم اعلیٰ تنظیم اسلامی، سید ثاقب اکبر ڈپٹی سیکرٹری ،طاہر تنولی سیکرٹری فنانس ملی یکجہتی کونسل، ڈاکٹر شہزاد اقبال ،ڈاکٹر ساجد خاکوانی، نصراللہ رندھاوا، علامہ سید جعفر، عاطف وحید، عتیق الظفر اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں علما نے کہا کہ اسلامی شریعت سود لینے اور دینے کو ممنوع قرار دیتی ہے شرعی عدالت نے ایک مرتبہ پھر تاریخی فیصلہ دیاتوقع تھی کہ وفاقی حکومت، وزارت خزانہ، اقتصادی ماہرین اور پالیسی ساز روڈ میپ دیں گے گیامگر حکومت نے 1991ءکی طرح سٹیٹ بنک اور آٹھ کمرشل بنکوں کو آگے کر کے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی دینی جماعتیں اس کی شدید مذمت کرتی ہیں اور اسے قرآن وسنت، آئین پاکستان سے بغاوت قرار دیتی ہیں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت بینکوں کو اپیلیں واپس لینے کا حکم جاری کرے سپریم کورٹ اسے ناقابل سماعت قرار دے علما و مشائخ آج جمعہ کے خطابات میں اس کی مذمت کریں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام پہلے مرحلہ پر کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان، اسلام آباد میں سیمینارز منعقد کیے جائیں گے حکومت میں شامل دینی جماعتیں اس اقدام کو روکیں معاشی ماہرین، پالیسی ساز آئندہ پانچ سال کیلئے مرحلہ وار قومی معیشت کی اسلامائزیشن کا لائحہ عمل دیں۔ 

ملک بھر سے سے مزید