• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 165 نئے یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا منصوبہ، منظوری وفاق سے لی جائیگی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)کراچی والوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کراچی میں ایک سو پینسٹھ نئے یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا-منظوری وفاقی حکومت سے لی جائے گی- نئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے قیام سے کراچی کے شہری وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت پانچ بنیادی اشیاء کی رعایتی نرخوں پر خریداری سے مستفید ہوسکیں گے جبکہ ملازمت کے تقریبا پانچ سو نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید