• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پارلیمنٹ ریاست کا ایک بنیادی ستون ہے‘ صدر علوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ریاست کا ایک بنیادی ستون ہے۔اس عالمی دن پر میں پارلیمان سے درخواست کروں گا کہ وہ ملک کے مشترکہ مستقبل، پائیدار ترقی اور معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے کوئی موقع ضائع نہ کرے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی‘ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف‘ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پارلیمان کے احترام اور تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنا ہم سب کا بنیادی فرض ہے۔
ملک بھر سے سے مزید