• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاری

کراچی (ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )سندھ کے تمام اضلاع میں منشیات کی فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ہر ضلع میں موجود منشیات فروشی میں ملوث افراد کی فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے اسپیشل برانچ اور مقامی پولیس کی جانب سے فہرستیں بنائی جا رہی ہیں۔سندھ میں منشیات کی فروخت کے باعث جہاں نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے وہیں منشیات کے عادی افراد اسٹریٹ کرائم ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہو رہے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ہر ضلع کے ایس ایس پی سے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے بارے میں جوابدہی ہو گئی اور وہی اسکا ذمہ دار ہو گا،ایس ایس پی سے اسکے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات بھی لی جائیں گی۔مکمل فہرستیں مرتب ہونے کے بعد صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید