کراچی(ٹی وی رپورٹ)پی ٹی آئی کے وکيل احمد اويس نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کسی اعتبار سے جوڈیشل فیصلہ نہیں جس کی تعريف کی جائے، يہ خيال رکھا گيا ہے کہ حمزہ شہباز کو کوئی تکليف نہ پہنچے، اوپن کورٹ ميں عدالت نے صرف اتنا کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواستيں منظورکرليں جس کے بعد غلط فہمی ہوئی۔