• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر احتجاج کی کال دینے پر مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’ان لوگوں (مسلم لیگ ن) کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟، رواں ہفتے کے آخر میں میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر ایک اور بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے‘۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ ’یہ تیسرا موقع ہے کہ جب میری والدہ کے گھر کے باہر ایسا احتجاج کیا جا رہا ہے‘۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’میری ماں کا پاکستانی سیاست سے کیا تعلق ہے؟‘

جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر میں گارڈن پارٹی، مظاہرین نے ساونڈ سسٹم پر میں لیگی ترانے لگا دئیے


جمائما نے مزید کہا کہ ’اس طرح کے احتجاج سے ناصرف میری والدہ کی زندگی میں خلل پڑتا ہے بلکہ پولیس کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے‘۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی مسلم لیگ (ن) برطانیہ نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید