• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور میں 6 افراد کا اغوا، کارروائی کیلئے کراچی سے نفری روانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے ضلع شکارپور میں اغوا اور ڈاکوؤں و جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں روکنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل پولیس سندھ کی ہدایت پر کراچی سے پولیس کی متعدد خصوصی ٹیمیں اور ایس ایس یو کے شوٹرز روانہ کر دیئے گئے۔

نمائندہ جنگ کو اس سلسلے میں آئی جی سندھ کے تحریری احکامات کی کاپی موصول ہوئی ہے جس کے مطابق کراچی سے ریپڈ رسپانس فورس کی دو پلاٹون جدید ہتھیاروں کے ساتھ روانہ کی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ایس ایس یو کے 8 اسنائیپر اور شوٹرز بھی مخصوص اسلحہ کے ساتھ کراچی سے روانہ کیے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ کشمور سے بھی پولیس کی مشین گنوں سے لیس مسلح نفری شکارپور پہنچائی گئی ہے۔

تحریری احکامات کے مطابق اے آئی جی لاجسٹک نے بھی جدید اسلحہ اور 25 ہزار گولیاں شکار پور پہنچائی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، شکارپور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید