• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ کیخلاف متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں شکایت درج

کراچی (این این آئی) پاکستانی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کے برے رویئے کے خلاف ایک پروڈکشن ہائوس کی جانب سے متحدہ پرو ڈیوسرز ایسوسی ایشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ معصوم سے چہرے کی مالک اداکارہ علیزے شاہ کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں۔انہیں اس انڈسٹری میں نیا بھی نہیں کہا جا سکتا، علیزے شاہ کئی پروجیکٹس میں کام کر کے اداکاری اور پیشہ ورانہ قواعد و ضوابط کو اچھی طرح سے جانتی ہیں پھر بھی ان کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے متعلق ایک اوراسکینڈل سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوری ڈے پروڈکشن ہاس کی جانب سے متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔ پروڈکشن ہاس کے مطابق ان کے پروجیکٹ پر کام کے دوران علیزے شاہ نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے شوٹنگ چھوڑ دی جس سے ان کے کام میں خلل آیا ہے اور مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

دل لگی سے مزید