• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت، نماز جمعہ کے بعد مسجد میں فائرنگ، 2 نمازی شہید، 11 زخمی

لکی مروت (ٹی وی رپورٹ )لکی مروت میں نماز جمعہ کے بعد مسجد میں فائرنگ کرکے دو نمازیوں کو شہید کردیاگیا.

 اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ،واقعے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی .

 تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے عیسک خیل میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے مسجد کے اندر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2 افراد شہید جبکہ11 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے اور مسجد میں نماز جمعہ کے وقت فائرنگ کی گئی، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دعا کے دوران مخالفین نے مسجد کے اندر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد شہید جبکہ11 افراد زخمی ہوئے۔ فریقین کےدرمیان ذاتی دشمنی چلی آرہی تھی، اس مرتبہ بجلی کے تنازعہ پر یہ واقعہ پیش آیا۔

اہم خبریں سے مزید