• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز بس سروس افتتاح کے بعد روٹ 1 پر پہلی بس خراب

کراچی (اعجاز احمد…اسٹاف رپورٹر) پیپلز بس سروس افتتاح کے فوراً بعدروٹ R-1(ماڈل کالونی تا ٹاور) پر چلائی جارہی بسوں میں سے ایک بس ہوٹل آواری ٹاور کے قریب شارع فیصل پر خراب ہوگئی، جس کے مسافروں کو دوسری بس میں منتقل کیا گیا.

فی الحال کرایہ 50روپے، اضافے کا امکان ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ الطاف ساریو کا کہنا ہے کہ یہ ہائبریڈ بسیں بیٹری اور ڈیزل سے چلتی ہیں، کسی تیکنیکی خرابی کی صورت میں مسافروں کے لئے فوری متبادل انتطام ہوسکتا ہے، کیوں کہ اس روٹ پر 25بسیں چلائی جارہی ہیں اور یقیناًآپریٹر نے یہ انتظام کردیا ہو گا۔

جنگ سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آپریشنل کمپنی سے معاہدے میں ان بسوں کا یکطرفہ کرایہ مختلف فاصلوں کے لئے 25روپے تا 55روپے طے کیا گیا تھا، لیکن چوں کہ اس وقت ٹکٹس کے لیے ٹیکنا لوجی کااستعمال نہیں کیا جارہا اور ڈیزل کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے.

اس لیے تمام فاصلوں کے لیے ایک ہی کرایہ 50روپے وصول کیا جارہا ہے، تاہم ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ہی مختلف فاصلوں کے لیے مختلف کرایہ لیا جائے گا، جس میں ڈیزل کی قیمت کی مناسبت سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال ان بسوں کے لیے نارتھ کراچی کا بس ڈپو زیر استعمال ہے، جہاں رات کو یہ بسیں پارک کی جاتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید