کراچی(نیوزڈیسک)بھارت نے آلودگی کیخلاف جنگ کے تحت ایک بار استعمال ہونےوالی پلاسٹک کی 19مصنوعات پر پابندی عائد کردی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے سنگل یوز پلاسٹک آئٹمز جن میں پلاسٹک اسٹرا سے سگریٹ کے پیکٹ تک شامل ہیں،پابندی عائد کردی گئی ہے۔وزیراعظم مودی کی حکومت نے جمعے کو ایک پیغام میں کہا کہ پلاسٹک اسٹرا،ڈسپوزیبل چمچ،ائیربڈز،آئسکریم پیکنگ اور سگریٹ کے پیکٹس پر پابندی عائد کی جارہی ہے،ان پلاسٹک اشیا سے بھارت کی تقریبا ڈیڑھ کروڑ آبادی متاثر ہورہی ہے۔نئی دہلی میں بھارت کے وزیرماحولیات بھوپندر یادیو نے کہا کہ پابندی کا یہ معاملہ ایک سال سے پائپ لائن میں تھا۔