• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری تین گاڑیوں، 22، موٹر سائیکلوں سے محروم، لاکھوں کی چوریاں،ڈاکے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی، اسلام آبادمیں متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، لیپ ٹاپ، بکریاں، گھریلو ودیگر قیمتی سامان کے علاوہ تین گاڑیاں 22، موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں محمدسلیم کے گھرسے چین اور انگوٹھی طلائی زیورات مالیتی1لاکھ40ہزار روپے، تھانہ صادق آباد کے علاقے میں محمود انور کے گھر سے2نامعلوم عورتوں سمیت 4 افراد نے بالیاں اور لاکٹ طلائی زیورات مالیتی80 ہزارروپے، 21ہزارروپے اور شناختی کارڈ ،تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں لیاقت علی کے گھر سے نقدی20ہزارروپے انگوٹھی طلائی زیورات مالیتی 70ہزا رروپے ،اشفاق حسین کے گھر سے نقدی 65ہزارروپے انگوٹھی ہارسیٹ طلائی زیورات ، بابرشہزادکے گھر سے موبائل15 ہزار روپے اور نقدی2لاکھ 70ہزارروپے، حفیظ احمدکی دکان کے تالے توڑکر موبائل اور نقدی26 ہزار روپے، تھانہ وارث خان کے علاقے سے عبدالرحمٰن بٹ کی گاڑی سے بیٹری ،شاہد حسن کی بہن کی نقدی 30 ہزارروپے اورشناختی کارڈ چوری جبکہ تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں محمدارشد شاہد خان سے موبائل ، نقدی 16ہزار روپے،شناختی کارڈ،تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں محمد ادریس کو دکان میں ارسلان اور سلیم کے ہمراہ یرغمال بنا کر سامان مالیتی 880000، نقدی 7لاکھ اورکیمرہ مالیتی 50ہزار روپے،تھانہ سول لائنز کے علاقے میں کومل سیماب سے موبائل، تھانہ روات کے علاقے میں حسنین ظہیر سے موبائل، کیش 25000اوردکان کی سیل تقریباً6000 روپے، تھانہ چکری کے علاقے میں کائنات نذیرکے گھر سے4تولے سونا مالیتی 4لاکھ 40ہزار اور نقدی 1لاکھ،تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں مکھن خان اور اسکے بیٹے عزیر خان سے موبائل اور نقدی رقم 35000 ہزار روپے اورقومی شناختی کارڈ،تھانہ گولڑہ کی حدود میں عبدالغنی سے سات لاکھ روپے ، تھانہ کوہسار کی حدود میں دانش منیر اور اس کے ساتھیوں سے چھ موبائل فون، تھانہ کورال کی حدود میں فائزہ سے نقدی اور دیگر کاغذات چھین لئے گئے۔ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدودمیں رحمت گل کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری کر لئے گئے ۔ دیگر وارداتیں تھانہ نیوٹاؤن،صادق آباد، پیرودھائی، رمنا ، کراچی کمپنی، صدر بیرونی ، پولیس لائنز ، روات ، کورال ،تھانہ شہزادٹائون کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید