• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیبا ویڈیو ، تشدد بنچ تبدیلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں نازیبا ویڈیو بنانے ، تشدد اور بلیک میلنگ کرنے کے مقدمہ میں عثمان مرزا سمیت دیگر مجرموں کی اپیلوں میں لواحقین کی بنچ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ جمعہ کو سماعت کے دوران وکلاءکے دلائل سننے کے بعد عدالت نے بنچ تبدیلی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے، اپیلوں کی مزید سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے عثمان مرزا ، ادارس قیوم بٹ ، محب خان بنگش ، حافظ عطا الرحمن ، فرحان شاہین کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ ملزم عمر بلال مروت اور ریحان حسین کو بری کردیا تھا۔ ملزمان نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کو چیلنج کر رکھا ہے۔
اسلام آباد سے مزید