• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے بااختیار قومی اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) پاکستان ڈس ایبلڈ فائونڈیشن کے صدر شاہد میمن اور وائس چیئرمین شکیلہ یاسمین نے اپیل کی ہے کہ معذور افراد کی اصولی اور قانونی مراعات میں رکاوٹ بننے والے اداروں اور افسران کیخلاف نوٹس لے لیا جائے۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایمپلائمنٹ کوٹہ‘ تعلیمی مراعات‘ آلات و کتب کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے بااختیار قومی اتھارٹی قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو موبائل فون پر ہر طرح کی ڈیوٹی میں چھوٹ حاصل ہے۔ ڈیوٹی فری کار‘ اردو ٹاکنگ سافٹ ویئر کی تیاری سمیت خصوصی کارڈ میں معذوروں کی کیٹگری کے اندراج جیسے تمام مطالبات پورے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن اور سفید چھڑی کے عالمی دن پر بھی معذوروں کی طرف سے کسی کو نمائندگی نہیں دی جاتی۔
اسلام آباد سے مزید