• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا میں مہنگائی سے تنگ عوام کا احتجاج، پارلیمنٹ کو آگ لگا دی

طرابلس (اے ایف پی /جنگ نیوز )لیبیا میں اقتصادی صورت حال سے تنگ عوام کا صبر جواب دے گیا اور مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے شہر طبرق میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، پیٹرول کی قلت اور بدترین مہنگائی سے تنگ عوام نے تبروک میں مظاہرہ کیا۔تبروک میں حالات کشیدہ رہے اور بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز تعینات کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کو آگ لگا دی۔ مشتعل ہجوم رات کے وقت پارلیمنٹ میں گھسا، پہلے توڑ پھوڑ کی اور پھر آگ لگا دی۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں بھڑکتے شعلے اندھیرے میں دور سے نظر آتے رہے۔دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں عوام کی جانب سے حکومت مخالف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ فوری الیکشن کرائیں جائیں تاکہ اقتصادی صورتِ حال بہتری آ سکے۔

دنیا بھر سے سے مزید