کراچی (نیوزڈیسک )محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کراچی سے آندھی اور طوفان کا خطرہ ٹل گیاجبکہ رات کیلئے صرف ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی چیف میٹرو لوجسٹ کے مطابق سسٹم خلیج بنگال میں موجود ہےلیکن اسے سپورٹ نہیں مل رہی ۔
انہوں نے کہا کہ کل کی پیشگوئی کل ہی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نالوں کی صفائی کا کام ادھورا ہےاور اہم شاہراہوں اور عمارتوں پر بل بورڈز اور ہورڈنگز بھی نہ ہٹائے جاسکے ۔
اس سے قبل سیلاب سے خبردار کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ اور دادو کے اضلاع میں 3 جولائی سے 5 جولائی تک سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔