• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو تین ماہ تکلیف دہ، مہنگائی پر قابو پالیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ )وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ دو تین ماہ تکلیف دہ ہیں اور اس کے بعد مہنگائی پر قابو پالیں گے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول پر معاہدہ آئندہ ہفتے طے پا جائے گا۔

ایک موقع پرمفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کو قرض فراہمی کے معاہدے کا ابتدائی مسودہ اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) مل گیا ہے، جس کی روشنی میں آئندہ ہفتے تک قرض پروگرام کی بحالی کو حتمی طور پر طے کر لیا جائے گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت رائج طریقہ کار کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور اس حوالے سے کوئی رکاوٹ راستے میں حائل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں آئی ایم ایف حکام سے ہونے والی ملاقات میں انہوں نے کہاتھا کہ بجٹ منظوری کی بعد ایم ای ایف پی کا مسودہ بجھوایا جائے گا جو کہ بجٹ منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید