• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران اتوار بازاروں میں چھاپے مار کر قیمتوں و کوالٹی کا جائزہ لیں، کمشنر

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے ) کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے نیو کٹاریاں اور شمس آباد میں قائم اتوار بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ وہ تمام سٹالوں پر گے اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی قیمتوں کے بارے میں پوچھا۔ اس موقع پر کمشنر نورالامین مینگل نے کہا کہ اتوار بازاروں کے قیام کا مقصد عوام کو ارزاں قیمت پر سبزیاں اور پھل فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور حوالے سے انتظامی افسران اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں اور اچانک چھاپے مار کر قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا بھی جائزہ لیا جائے اور قیمت ایپ کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کو بھی متحرک کیا جائے اور ناجائز منافع خوروں پر سخت جرمانے عائد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ عوام کی شکایات کی روشنی میں لیا جائے اور جس علاقہ سے ناجائز منافع خوری کی زیادہ شکایات وصول ہوں وہاں کے پرائس مجسٹریٹس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو اتوار بازاروں کی مدد سے ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں میں زیادہ سے زیادہ اتوار بازار اور ریڑھی بازار قائم کئے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید