• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے 14ہوٹل مالکان گرفتار، مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے 14ہوٹل مالکان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو سب انسپکٹر اعجازاحمد نے بتایاکہ بسلسلہ گشت و پڑتال چیکنگ ہوٹل ھائے پڑتال کرنے پر نعمت اللہ مالک کوئٹہ چمن مری روڈ ، فرمان علی مالک کوئٹہ چمن کیفے سسکتھ روڈ ،شعیب مالک کوئٹہ کمرشل کیفے سسکتھ روڈ ، ضیاء اللہ مالک ڈون ٹون سنوکر ،مولوی غوث اللہ مالک کوئٹہ فیملی ہوٹل کمرشل مارکیٹ ،نقیب اللہ مالک کوئٹہ ٹی این ٹی صدیقی چوک ، حبیب الرحمان مالک کوئٹہ پاکستان ہوٹل پنڈورہ ، زغفران علی بسم اللہ کیفے راولپنڈی ، عبدالمنان مالک کوئٹہ چمن ریسوٹرنٹ ففتھ روڈ ، سعید اللہ مالک کوئٹہ باجوڑ ہوٹل ، خان محمدمالک مالک کوئٹہ چمن ہوٹل ففتھ روڈ ، اختر تراب مالک مبارک ہوٹل ڈبل روڈ ، عین اللہ مالک کوئٹہ انعام ہوٹل پنڈورہ بازار ، عطاء اللہ مالک کوئٹہ کیفے سید پور روڈ نے زیر دفعہ 144 ض ف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ وقت رات 11بجے کے بعدبھی اپنے ہوٹل کھول رکھے تھے ۔
اسلام آباد سے مزید