• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، بورسن جانسن استعفیٰ دیں، انجیلا رینر

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل) حاجی عبدالخالق چوہان کے صاحبزادے اور چوہدری محمد ساجد چوہان کے بھتیجے چوہدری عطاء الرسول چوہان کو برطانیہ کے شہر آشٹن انڈر لائین میں لیبر پارٹی کے یوتھ آفیسر منتخب ہونے کےحوالےسے مانچسٹر کے مقامی حال میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی انجیلا رینر ، لارڈ واجد خان ، میئر آف بولٹن کونسلر اختر زمان، کونسلر جیڈ کوونی لیڈر آف ٹیمسائیڈ کونسل ، کونسلر بل فیئرفول ڈپٹی لیڈر ٹیمسائیڈ کونسل، کونسلرز، میئرز اور لیبر پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی انجیلا رینر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتہ ٹوری جماعت نے ضمنی انتخابات میں دو سیٹ کا نقصان کیا ہے،جس میں ایک سیٹ پر لیبر پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ بورس جانسن سے لوگ تنگ آچکے ہیں کیونکہ غریب آدمی کے لیے مہنگائی کا طوفان ہے، ہر چیز مہنگی ہوئی اور اس کے بدلے ورکرز کلاس لوگوں کی تنخواہیں نہیں بڑھی ہیں، دن بدن کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،قیمتوں پر کنٹرول نہیں ہورہا ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مستعفی ہونا چاہئے،انہوں کہا کہ جلد لیبر پارٹی کی حکومت آئے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور کل کو انہوں نے ہی آگے بڑھنا ہے، اس طرح اشٹن سے عطاالرسول لیبر پارٹی کے لیے مثبت اثرات لائیں گے اور کام کریں گے، اس موقع پر چوہدری رضوان مختار احمد آف نگڑیاں ، قاضی محمد امیر آف ورائیچانوالہ ، میاں اسلام اللہ آف حاصلانوالہ ، میاں مظہر اقبال آف رندھیر ، چوہدری بلال آف رندھیر ، چوہدری خالد آف دینہ چک ، چوہدری مسرت علی ، چوہدری امانت علی آف چاکانوالی ، چوہدری اکرام آف نندووال ، چوہدری بابر آف چک سکندر اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ چوہدری رضوان مختار احمد آف نگڑیاں نے نوجوان سیاسی شخصیت چوہدری عطاء الرسول چوہان کو خصوصی مبارکباد دی چوہان برادران نے آنے والے معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید