• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، محمد زبیر کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ لیک ہونے پر تنازع

نئی دہلی (جنگ نیوز )عدالت کے فیصلے سے قبل اس وقت تنازع کھڑا ہو گیا جب جج کے حکم سنانے سے کم از کم تین گھنٹے قبل ایک سینیئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ محمد زبیر کی ضمانت مسترد کر دی گئی ہے اور ان کا دو ہفتے کا عدالتی ریمانڈ دیا گیا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی ترجمان کے متنازع بیان کی طرف عالمی توجہ مبذول کروانے والے بھارتی صحافی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے جنہیں چند دن قبل دہلی پولیس نے کر لیا تھا۔ عدالت کے فیصلے سے قبل اس وقت تنازع کھڑا ہو گیا جب جج کے حکم سنانے سے کم از کم تین گھنٹے قبل ایک سینیئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ محمد زبیر کی ضمانت مسترد کر دی گئی ہے اور ان کا دو ہفتے کا عدالتی ریمانڈ دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کے پی ایس ملہوترا نے بعد میں اپنا بیان واپس لے لیا جب زبیر کے وکیل نے پولیس پر عدالتی حکم ذرائع ابلاغ کو افشا کرنے کا الزام عائد کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید