• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، نیویارک کے عوامی مقامات پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی ریاست نیویارک نے ایک قانون منظور کر کے ٹائم اسکوائر سمیت متعدد عوامی مقامات پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس کے ساتھ اسلحے کا لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمندوں سے ان کی نشانہ بازی کی صلاحیت ثابت کرنے اور جائزے کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی کہا جارہا ہے۔مذکورہ قانون اسمبلی کے ایک ہنگامی اجلاس میں منظور کیا گیا جس کا محرک امریکی سپریم کورٹ کا گزشتہ ہفتے جاری کردہ فیصلہ تھا جس میں نیویارک کے اسلحہ کے لائسنس پر پابندی کے قوانین کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
دنیا بھر سے سے مزید