لاہور،فیصل آباد(مانیٹرنگ سیل، نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا ہے مخالفین کےپاس عمران خان کےخلاف توشہ خانہ کےسواکچھ نہیں ہے،فرخ حبیب،فیاض چوہان،شاہ محمود قریشی،فوادچودھری نےکہاکہ مبینہ آڈیو ٹیپ مریم نواز کی ٹوٹا فیکٹری کی پروڈکشن ہے،پریڈ گراؤنڈ کا کامیاب جلسہ آڈیو لیک کرنے والوں کے منہ پرطمانچہ ہے،کردارکشی سےمزیدرسوائی(ن)لیگ کامقدربنےگی.
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی فرخ حبیب نےپریس کانفرنس میں کہا قوم چوروں سے نجات اور حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے .
عمران خان نے ان کی طرح منی لانڈرنگ کر کے بیرون ملک محل نہیں بنائے ،70روزنالائق اعظم نے ملک میں جو تباہی کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے.
عمران خان کی حکومت میں ملک ہر شعبے میں ترقی کر رہا تھا ملکی برآمدات 31ارب ڈالر سے تجاوز کیں ، ریکارڈ ٹیکس جمع ہوئے سجسے بہترین ایڈمنسٹریٹر کہتے تھے اس کی حکومت میں برآمدات میں خطرناک حد تک کمی آئی ، آج فیکٹریاں بند اور مزدور بے روزگار ہونے سے ان کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوروں کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دے رہےہیں ، انہوں نےکہا بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہے سیاست سے ان کا تعلق جوڑنا غلط ہے، ریڈ لائن کراس کرنے والوں کو جواب دیا تو یہ پچھتائیں گے.
مریم نواز جیسی شر سے عدلیہ وفوج سمیت کوئی محفوظ نہیں، سیاست میں بدکلامی اور اوباش پن شریف خاندان نے متعارف کر وایا، آج بھی اس خاندان کا پورا زور بیہودگی کے فروغ پر ہی لگ رہا ہے.
وزیراعظم طہاؤس میں عوام کے پیسوں سے یہ جھوٹی خاتون فوج اور عدلیہ کیخلاف مہم چلاتی ہے، جھوٹی خاتون کا باپ حکومت میں تھا تو اپنی سرپرستی میں ڈان لیکس جیسی وارداتیں کرتا، اس جھوٹی خاتون کو اپنی اور باپ کی جائیدادوں کے علاوہ ہر بات کی خبر ہے.
سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکہان لیگ دہائیوں سے کردارکشی اور عزت دار خواتین پر کیچڑ اچھالنے کا کام مہارت سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ میں عطا تارڑ کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ کے بارے میں گھٹیا اور نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتا ہوں ان نیچ حرکات سے عوامی پزیرائی نہیں بلکہ مزید رسوائی نون لیگ کا مقدر بنے گی۔
فیاض چوہان نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ کا کامیاب جلسہ آڈیو لیک کرنے والوں کے منہ پرطمانچہ ہے، دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیراخلاقی ، غیرقانونی اور غیرانسانی ہے، آڈیو ویڈیو لیکس والی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتی۔
ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شریف فیملی نے پچھلی حکومتوں میں سولر پر پہت پیسے بنائے،اب ایک بار پھر جس طرح سولر پینلز کو امپورٹ کرنے پر سہہولتیں دی جا رہی ہیں اور سولر کی مینوفیکچرنگ کی ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی نہیں ہو رہی، پاکستان ان مراعات کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔