• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے امریکی نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے پی ٹی آئی نے معافی مانگ لی ہے، اتحادی حکومت نے اس سے متعلقہ تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

 وفاقی وزیر کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی تلافی کی تمام تفصیلات اور شواہد ہمارے پاس آ چکے ہیں، پاکستان میں امریکہ کیخلاف نعرے لگانے والا امریکا کے پیر پکڑ رہا ہے.

 عمران خان نے امریکی صدر کو پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا.

عمران خان نے امریکی سفارت کار کا پیغام دیا ہے کہ وہ امریکہ کیساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید