• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکمل تباہی سے بچنے کا واحد راستہ فوری آزادانہ انتخابات، عمران خان

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کو میرا واضح پیغام ہے کہ مکمل تباہی سے بچنے کا واحد راستہ فوری آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا اعلان اور انعقاد ہے.

ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے اور مکمل سیاسی اور اقتصادی تباہی میں معمولی سا وقت درکار ہے، امپورٹڈ حکومت کیخلاف کھڑے ہونے پر راولپنڈی، اسلام آباد کے لوگوں کا شکرگزار ہوں۔

 ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں کا یہ ٹولہ عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی سے کچل رہا ہے۔ یہ ٹولہ عوام کا منی لانڈرڈ (کرپشن کیا ہوا) 1100ارب روپیہ چوری کر رہا ہے۔

 ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے اور مکمل سیاسی اور اقتصادی تباہی میں معمولی سا وقت درکار ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز ہوئے جلسے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نہایت کثیر تعداد میں باہرنکلنے اور مجرموں کی امپورٹڈ حکومت کیخلاف کھڑے ہونے پر میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگوں کا شکرگزار ہوں۔ 

اہم خبریں سے مزید