• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے چھپایا گیا، گلے میں انگلی ڈال کر نکالا، شہباز گل

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سائفر وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے چھپایا گیا انگلی ڈال کر نکالا۔

 تحریک انصاف کی پڑھا لکھی قیادت سے معذرت چاہتا ہوں کہ میری ایسی باتیں کرنے سے آپ کو اعتراض ہوتا ہے تو جیسا منہ ویسا چپیڑ ماریں گے۔ ہمیں پتہ ہے کہ آپ کو منہ کی بواسیر ہے، آپ کی تربیت کیا ہےآپ آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے اتنا کریں جتنا عوام برداشت کرلیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کے مخالف بے شرم چٹے ان پڑھ ہیں ،اب میرا کام ہے ان کو جواب دینا ،ان کو جواب دوں گا ان کے لیول پر جاکے تو انہیں سمجھ آئے گی ورنہ آئے گی نہیں، جب ان کو جواب دینے کے لئے ان کے لیول پر جاتا ہوں تو میری پارٹی کے پڑھے لکھے لوگ کہتے ہیں گل صاحب آپ امریکا میں پروفیسر تھے آپ کیا باتیں کرتے ہیں آپ اس طرح کی باتیں کیوں کرتے ہیں، مجھے کئی دفعہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آپ اس طرح کی باتیں نہ کیاکریں آپ پڑھی لکھی بات کیا کریں۔

 انہوں نے کہا کہ تو مسئلہ یہ ہے کہ جس طریقے کے یہ حشرات آپ کے سامنے ہیں جو برسات میں نکلنے والے ہیں آج آپ نے دیکھا میں ہے تھوڑی معیوب بات لیکن جو بات ہے وہ آپ کو بتانی چاہیے میں آج آپ کے سامنے ساری چیزیں رکھوں گا آپ کو بتاؤں گا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد کیا تھا کروائی کس نے کیسے ہوئی کیوں پھیپھڑوں کے اندر زیادہ سانس بھرا جارہا تھا اس غبارے میں جس میں جگہ کم تھی اس میں ہوا زیادہ کیوں بھری جارہی تھی تو میں ابھی بتاتا ہوں لیکن میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں اس پریس کانفرنس کے تین نکتے تھے اگر آپ سامنے رکھیں ٹوٹل تین نکتے پہلا نکتہ تھا اس پریس کانفرنس میں جو ہم نے چند دن پہلے ایک اسٹوری بریک ہوتے ہوئے اے آر وائی پر دیکھی جس کے ثبوت بھی دیکھے۔

شہباز گل نے کہا کہ اسٹریٹجک میڈیا سیل پہلا نکتہ تھا اور وہ تھا عمران خان کو فوج مخالف ثابت کرنا یہ ہم نے آج سے ایک ہفتہ پہلے بتادیا تھا، اسی مدعے کے اندر شامل تھی آرمی چیف جنرل باجوہ کی وکالت کرنا ان کے Spook personبننا ان کے دبا کر بوٹ پالش کرنے کی کوشش کرنا، دوسرا مدعا تھا عمران خان کی ذاتیات پر کیچڑ اچھالنا.

 عمران خان کی اہلیہ بشری بیگم کے بارے میں غلیظ زبان، ان کو کسی طریقے سے فنانشل کرپشن کا اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کرنا اور یہ کل جو جعلی آڈیو ٹیپ لے کر آئے تیسرا حصہ وہ تھا تو یہ تین حصے تھے تو تینوں پر ایک ایک کر کے بات کروں گا۔ باجوہ اور جنرل فیض کو گالیاں نہیں دیتے ہم ن لیگ کی طرح ڈان لیکس نہیں کرتے ہم پیپلزپارٹی کی طرح میمو گیٹ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ بتاتا ہوں کہ آپ کی اور ہماری تربیت میں فرق ہے آپ نے تو پنجاب اسمبلی میں جہاں ن لیگ کی عورتیں موجود تھیں ہماری عورتیں بھی موجود تھیں وہاں آپ نے ایک چیز کھڑی کی تھی تو مجھے پتا چلا کہ آپ کو گھر میں سالن بھی مانگنا پڑے تو آپ کو وہی کھڑا کرنا پڑتا ہے اشارہ تو آپ کے گھر کی تو یہ روایت ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ میں آپ کے لیول پر نہیں آؤں گا اس ایک چیز میں، باقی یہ جو سیاسی ٹیسٹ ٹیوب بے بی تھا۔ باقی آپ کو آڈیو ویڈیو کا بڑا شوق ہے تو میں آپ کو بتاؤں کہ جتنے بھی آپ کے لیڈران نیب میں پکڑے گئے تھے ان کے فونز کا ڈیٹا اگر پاکستان میں سامنے رکھ دیا جائے تو ان کے اندر کون کون سی کمزوریاں ہیں وہ کن کن کمزوریوں کی دوائیاں کھاتے ہیں اور وہ کیا معاملات ہیں وہ آپ سب کے سامنے آجائیں گے ان کی فنکاریاں کس کس چیز میں اہم ہیں۔

 آپ کے شہبازشریف کا فون ہی اگر سامنے رکھ دیں آپ کے اور اس کا ڈیٹا رکھ دیں تو آپ کے کانوں سے نہیں کہیں اور سے بھی دھواں نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ اس طرح کے لوگ اسی شکل کے ساتھ شیخوپورہ لاہور کی بسوں کے اندر جھوٹی قسمیں کھا کھا کے سانڈے کا تیل ا ور جل گریاںبیچتے ہیں۔

 آپ کے دادا مرحوم فوت ہوچکے ہیں اس لئے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، وہ بزرگ بھی تھے اور فوت بھی ہوچکے ہیں جو کارنامے انہوں نے انجام دیئے ہیں اس ملک میں جس طریقے سے ججز کو انہو ںنے خریدا اور بیچا تھا۔ جو بروکر وہ بنے تھے جو بروکری انہوں نے کی تھی وہ سب کے سامنے ہے تو جیسی آپ کی تربیت ہے آپ نے ویسی باتیں کرنی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ میں پھر Repeat کررہا ہوں میں مریم باجی کے بارے میں جو زبان گھٹیا آپ استعمال کرتے ہیں وہ اس طرف سے نہیں ہوگی۔

 تحریک انصاف کی پڑھی لکھی قیادت اور لوگوں سے یہ معذرت چاہتا ہوں کہ جب آپ کو اعتراض ہوتا ہے میری ایسی بات کرنے پر تو مسئلہ یہ ہے کہ جیسا منہ ہے ویسا چپیڑ ماریں گے نا۔

تیسری بات انہوں نے کی فرح گوگی کے بارے میں اور کچھ کیوں کہ ملا نہیں ہمیں تو ان کے ہم نے تو والیم کے والیم جمع کرائے ہوئے ہیں ان کی کرپشن کے ڈاکیومنٹس ہیں اکاؤنٹس ہیں مقصود چپڑاسی ہیں ان کے اکاؤنٹوں سے نکلے ہوئے پیسے ہیں۔

 شہباز گل نے کہا کہ یہ بار بار ایک ہی گردان گنتے ہیں فرح بی بی اچھا الزام کیا ہے پنجاب کے اندر ڈی سی ‘ اے سی‘ کمشنر لگوا کر پیسہ کمایا اچھا ایک منٹ کے لئے اس الزام پر آجاتے ہیں تو مجھے ایک بات بتایئے آپ سارے صحافی بیٹھے ہوئے ہیں ذرا پتا کیجئے۔

 پانچ ارب ڈالر جو ہیں وہ آپ لوگ بیس ارب ڈالر میں سے کھاگئے تھے جس کی وجہ سے آج مہنگی بجلی بن رہی ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے منہ سے مان رہے ہیں اتنے بے شرم ہیں آپ کہ بجلی اتنی مہنگی بن رہی ہے کہ ہم Affordنہیں کرسکتے اس لئے ہم بجلی بند رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب میں اگلی بات پر آتا ہوں یہ جو میڈیا اسٹریٹجک سیل ہے اس کے بارے میں ہمارے پاس شواہد آگئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کو موبائل فون کا جو ڈیٹا ہے اس کے اندر جو ایسی ایسی چیزیں ہیں کہ یہ پاکستان میں پورنوگرافی کے اوپر پابندی لگائی ہوئی ہے صرف وہی ڈیٹا ایشو کردیں نا ان کے لیڈران کے فونوں سے جو نکلا ہے تو کوئی ضرورت نہیں رہے گی پورنو گرافی کی ویب سائٹ دیکھنے کی یہ جو بڑے فنکار بیٹھے باتیں کررہے تھے ہم نے آپ کا اندر اور باہر دیکھے ہیں،ہمیں پتا ہے باہر کے کتنے بد صورت ہیں اور اور اندر سے کتنے بدصورت ہیں دونوں دیکھے ہوئے ہیں ہمیں پتا ہے آپ باہر سے کتنے کمزور ہیں اور اندر سے کتنے کمزور ہیں دونوں دیکھے ہوئے ہیں ہمیں پتا ہے آپ باہر کی کمزوری کی کون سی دوائیاں کھاتے ہیں اور اندر کی کمزوری کی کون سی دوائیاں کھاتے ہیں ہمیں سب پتا ہے وہاں تک نہ جائیں جہاں پر آپ کی اسکن جلے، غداری پر کل ایک ٹیپ لے کر آئے آپ کے سامنے رکھی گئی ٹیپ کا ہم نے کچھ نہیں کیا ہم نے جواب نہیں دیا آدھے گھنٹے کے اندر سوشل میڈیا نے وہ ٹیپ ادھیڑ کے ان کے ہاتھ میں پکڑادی پکڑائی یا نہیں پکڑائی ہر بندے کی ایک پرونسی اینش ہوتی ہے الفاظ ہوتے ہیں وہ کیسے بولتا ہے آواز تو آپ سافٹ ویئر سے میچ کرلیں گے الفاظ کے لئے آپ کو عقل چاہیے وہ کسی بے وقوف نے اسکرپٹ لکھا ہوا تھا ایک ہی لفظ کی ادائیگی دو مختلف جگہوں پر مختلف ہے آپ صحافی ہیں آپ سارا دن یہ والا کام کرتے ہیں آپ کو بڑی اچھی آپ لکھا ہوا بھی پہچان لیتے ہیں کہ کس نے لکھا ہوا ہے یہ آپ کا کام ہے تو اس لئے آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔

 ایک اوپن اینڈ شرٹ کیس پکڑ لیا ہم نے اوپن اینڈ شرٹ کیس کیا ہے کہ دس ایکڑ کا پلاٹ جو فڈمٹ ہے فیصل آباد میں وہ 80 کروڑ کا ہے اور وہ 8 کروڑ میں بیچ دیا گیا آپ ان کی ویب سائٹ پر ابھی جایئے ابھی میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں ابھی اس وقت جایئے فی ایکڑ 75 سے 85 لاکھ اس کی قیمت ہے آج اور ان کی حکومت میں جو الاٹ ہوئے ہیں اس کا بھی ڈیٹا نکال لیجئے۔

 ساٹھ کہہ رہا ہے یہ آج بیس کروڑ دے میں وہ پلاٹ اس کو دیتا ہوں لایئے یہ سیاسی ٹیسٹ ٹیوب بے بی کو میں کہتا ہوں یہ بیس کروڑ روپے کا چیک لے آئے آج ہی پلاٹ اس کو دلوادیتے ہیں ان سے منت کر کے جن کا ہے اور فیصل آباد میں بیسیوں اور پلاٹ ہیں میں ذمے داری لیتا ہوں یہ دس ایکڑ کے پلاٹ کا بیس سے پچیس کروڑ روپیہ دیں میں انہیں دلواتا ہوں۔

 شہباز گل نے کہا کہ غلاظت کریں وہ آپ نے کرنی ہے ہمیں پتا ہے آپ کو منہ کی بواسیر ہے ہمیں پتا ہے آپ نے یہ کب باتیں کرنی ہیں آپ نہیں رک سکتے آپ کی تربیت یہ ہے آپ نے بار بار دکھایا ہے آپ کی تربیت کیا ہے آپ آ ئندہ بھی کریں گے لیکن اتنا کریں جتنا عوام برداشت کرلیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سائفر آیا سائفر چھپایاگیا سائفر چھپایاگیا شاہ محمودقریشی سے سائفر چھپایاگیا وزیراعظم پاکستان عمران خان سے تو یہیں سے تو سازش کا آغاز ہوا تھا وہ تو پھر گلے میں انگلی ڈال کے نکالاگیا وہ سائفر تو آج ملک صاحب نے Actually اپنی خود Indictmentکردی ہے اس سارے بیانیے پر انہوں نے مہر لگادی ہے انہوں نے بتا دیا کہ سازش وہ ہوتی ہے جہاں پر کچھ چھپایا جائے تو آج کی جو سازش ہے وہ آج جو ان کا بیانیہ ہے اس نے ہمارے بیانیے کو اصل میں پروف کردیا ہے کہ سازش وہ ہوتی ہے جو چھپائی جائے اور ہمیں بار بار کہا گیا بار بار کہا گیا کہ سائفر کا نام نہ لیں اس کو خفیہ ہی رہنے دیں اس کو چھپا ہوا ہی رہنے دیں۔ میں نے تو یہ دو مہینے دو تو نہیں مہینہ پہلے بتادیا تھا کتنی سیٹوں کا انہوں نے پلان بنایا ہوا ہے دھاندلی کرنے کا کس کے ساتھ مل کے کیا ہوا ہے کون ساری گورننس ہورہی ہے یہ سب کچھ ہماری پارٹی سامنے لاچکی ہے ساری باتیں کرچکے ہیں باقی پبلک میں آپ کو میں Invite کرتا ہوں کوئی آپ میں سے چار بندہ گروپ بنالیں آپ Chose کرلیں اپنی مرضی کا حلقہ میں آپ کو گاڑی ڈرائیور Provideکروں گا وہاں ڈور ٹو ڈور سروے کرلیں۔

اہم خبریں سے مزید