• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF پروگرام ملتوی یا موخر ہونے کی اطلاعات غلط، وزیر خزانہ

اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پرہے،IMF پروگرام ملتوی یا موخر ہونے کی اطلاعات غلط ہیں،پروگرام ٹریک پراوردرست اندازمیں آگے بڑھ رہاہے۔ 

پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ انسدادبدعنوانی کے قوانین کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا اس میں تاخیرکے حوالہ سے بعض ٹویٹس اورخبریں دیکھی اورسنی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام درست اندازمیں آگے بڑھ رہاہے۔

اہم خبریں سے مزید