• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد کئے جائیں‘ NCOC

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید الاضحی کے لیے نئی رہنماہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات مساجد کے بجائے کھلے مقامات اور میدانوں میں منعقد کیے جائیں۔نئی ہدایات میں کہا گیا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے، اس لیے نماز عید کے ایک اجتماع کے بعد رش کو کم رکھنے کے لیے ایک ہی مسجد میں 2 یا 3 اجتماعات منعقد کیے جائیں۔نئی گائیڈ لائنز میں علمائے کرام اور خطیب سے اپیل کی گئی ہے وہ نماز عید کے خطبات کو مختصر رکھیں۔این سی او سی نے علمائے کرام اور خطیب سے مزید درخواست کی ہے کہ وہ لوگوں کو ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کریں اور کورونا کی علامات جیسے بخار وغیرہ ظاہر ہونے کی صورت میں نماز کے اجتماعات میں شرکت نہ کرنے کی نصیحت کریں۔

ملک بھر سے سے مزید