• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی شہری کا جوتے کے سول سے کنکر، شیشے کی کرچیاں جمع کرنے کا انوکھا مشغلہ

ایک جاپانی شہری نے گزشتہ برس کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ایک نیا مشغلہ دریافت کیا اور جوتے کے سول کے سوراخوں میں پیوست ہوجانے والے چھوٹے کنکر، شیشے کی کرچیاں اور یہاں تک کہ ایک نٹ نکال کر جمع کرلیے۔

نورنو ڈائیوسکی نامی یہ شخص مصور ہے اور جاپانی انداز کا کومک آرٹسٹ ہے، اسے حال ہی میں ٹوئٹر پر اپنے جوتوں کے سول سے کنکر، شیشے کی کرچیاں اور دیگر ایسی ہی چیزیں نکال کر دکھانے پر کافی پذیرائی ملی۔

مذکورہ بالا کنکر اور کرچیاں ایک برس تک اس کے جوتوں کے سول پر بنے سوراخوں میں اس کے گھر کے قریب واقع ایک اسٹور آنے جانے کے دوران پیوست ہوتے رہے۔

گو کہ یہ عام سی بات ہے لیکن کیا کبھی کسی نے سوچا کہ انہیں نکال کر جمع کیا جائے، تاہم نورنو ڈائیوسکی نے ایسا کر دکھایا اور ایک سال تک اس کی محنت نے اسے ٹوئٹر پر یہ پذیرائی بخشی۔

اس نے 179 کنکر، 32 شیشے کی کرچیاں اور ایک نٹ اس طرح جمع کیے تھے۔

 اس حوالے سے جاپانی میڈیا سے گفتگو کے دوران اس کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے نئے اور آرام دہ جوتوں کے نیچے سے یہ سب کچھ نکالا تو سوچا کہ انہیں پھینکنا غلط ہوگا اور یوں میں نے انہیں جمع کر کے ایک نئے اور دلچسپ مشغلے کا آغاز کیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید