• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج ِ اللّٰہ کی توحید واطاعت کا اظہار ہے، مفتی عبدالمجید

بر منگھم (پ ر) حج بیت اللّٰہ مسلمانوں کے اتحاد کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے،حج کے دوران امیرا ور غریب ، کالے اور گورے ،عربی و عجمی کی تمیز ختم ہو جاتی ہے اور مسلمان امت واحدہ ہونے کا عملی اعلان کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیربر طانیہ کے نائب صدرمفتی عبدالمجید ندیم نے اجتما ع سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا حج بیت اللّٰہ کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام مناسک حج کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ کی توحید، اس کے احکامات کی اطاعت اور اس کی بندگی و غلامی کا قدم قدم پر اظہار کرتے ہیں، مفتی عبدا لمجید ندیم نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج مسلمانوں کی اکثریت حج کے انقلابی پہلو کو نظر انداز کر چکی ہے۔اب حج ایک ایسا عمل بنتا جارہا ہے جو اپنی انقلابی روح سے محروم اور اپنے عظیم مقاصد سے خالی ہوتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں حج کرنے والے افراد چند دن تک عبادت کے اثرات سے بہرہ ور رہنے کے بعد اپنی پرانی روش اختیار کر لیتے ہیں،وہ مسلمانوں کو جوڑنے کی بجائے توڑنے کا فریضہ سر انجا م دیتے ہیں،وقت کا تقاضا ہے کہ عوام الناس کو حج کے مقاصد اور اثرات سے آگاہ کیا جائے تاکہ حج کے حقیقی ثمرات و نتائج سامنے آسکیں۔

یورپ سے سے مزید