• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں موسلادھار بارش، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مون سون بارش کے دوران بدھ کو شہر کے مختلف علاقوں میں مکانات کی چھت‘دیوار گرنے اور کرنٹ لگنے سے2بچوں سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں بیٹی زخمی ہوگئی ۔

کئی مقا مات پر پانی جمع ہونے اور ٹوٹی پھوٹی سٹرکوں کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو اذیت اور مشکلات کا سامنا کرنا پرا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں بدھ کی صبح سے ہی موسلا دھار بار ش شروع ہو گئی ۔

اس دوران سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 7 سی میں واقع مکان نمبر 121/1 کی دیوار گرنے سے مکان میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے‘ .

ریسکیو عملے نے ملبے سے ایک کمسن بچے کی لاش اور اس کی ماں اور بچی کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا ، جہان متوفی بچے کی شناخت3 سالہ علی مہدی ولد اسعد علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں اسکی والدہ رضیہ اور بیٹی سمیرا شامل ہیں .

‘ملیر کھوکرا پار سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب واقع مکان کی چھت گرنے سے نیچے موجود ایک لڑکا دب کر جاں بحق ہوگیا ‘متوفی کی شناخت 14 سالہ امان کے نام سےہوئی ‘قصبہ کالونی بلال مسجد کے قریب واقع مکان نمبر D-151میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 18سالہ عبداللہ ولد حبیب گل کے نام سے ہوئی ہے ۔اعظم بستی گلی نمبر3 فاروق اعظم مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے35 سالہ عمران ولد شوکت جاں بحق ہوگیا ۔

شہر میں بیشتر مقامات پر بارشوں کا پانی جمع ہونے کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہوگیا اور شام کے اوقات میں ایم اے جناح روڈ ، شاہراہ فیصل ، محمودآباد ، جام صادق پل ، کورنگی کاز وے ، عاشہ منزل ، شاہراہ پاکستان ، ناظم آباد ، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں مٰن گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم خبریں سے مزید