• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ضمنی انتخاب، PP کا تمام نشستوں پر ن لیگ کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کو اتحادی جماعتیں اپنا الیکشن سمجھ کرلڑرہی ہیں۔ اسلام آباد میں خواجہ سعدرفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ انتہائی مشکل فیصلے کر کے معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کررہے ہیں، موجودہ ملکی صورتحال میں کسی کومہم جوئی کی اجازت نہیں دے سکتے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے، جس پر پی پی کے مشکورہیں۔ انہوں نے ہمارا غیر مشروط طور پر ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی جماعتیں ان انتخابات کو اپنا انتخاب سمجھ کر لڑ رہی ہیں کیونکہ ہمارا مشترکہ مقصد ہے، ضمنی الیکشن جیت کر فساد کھڑا کرنے والوں کو جواب دینا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے انتہائی سخت شرائط پر معاہدہ کیا، عمران خان جاتے وقت ملکی معیشت میں بم لگا کر گئے، اتحادی جماعتوں کی حکومت نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا،ملک ہوگا تو سیاست بھی ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید