• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلخانہ کو یرغمال بناکر 60 تولے طلائی زیورات، ملکی و غیرملکی کرنسی لوٹ لی گئی، 5 گاڑیاں، 50 موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں شہری تین گاڑیوں 36موٹرسائیکلوں ،بھاری مالیت کے طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں کامل حیات کے گھر 4نامعلوم افراددیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور سب گھر والوں کو اسلحہ کی نوک پر گھر کے بیسمنٹ میں یرغمال بنا کر گھر سے 60تولےطلائی زیورات مالیتی 81لاکھ روپے ، 1200امریکی ڈالر،250کویتی دینار ،500 کنیڈین اڈالر اور 3لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک منگٹال میں تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر واجد اللہ سے موبائل اور24ہزار روپےچھین کر فرار ہو گئے، تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں دوموٹرسائیکل سوار محمد ارباز سے گن پوائنٹ پر موبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار علی شان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ میں بے نظیربھٹوہسپتال کے قریب دونامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پر نوید سے 2 موبائل اور ساڑھے آٹھ ہزارروپے چھین کرلے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ بی بلاک میں اسلامک ریلف پاکستان کے آفس میں3نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے سیکورٹی گارڈ کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کیااور نعمان خان پرتشدد کرکے ایک لاکھ 83ہزار767 روپے اور موبائل لے کرفرارہوگئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں دوموٹرسائیکل سوار محمد منصور سے گن پوائنٹ پر80ہزار روپے اورموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں سہیل رشید کے ڈسٹری بیوشن سینٹرسے 3نامعلوم مسلح ملزمان اسلحہ کینوک پر 3لاکھ25ہزار روپے چھین کرلے گئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑچوک میں اسد خان سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 10ہزار روپے اور شناختی کارڈ چھین کرلے گئے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہمیں عبدالرحمٰن اپنی گاڑی زارا میڈیکل کلینک کے سامنے پارک کر رہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار آئے اور اسلحہ کی نوک پراس کی گاڑی چھین کر لے گئے جس میں2 موبائل فون بھی تھے ۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ لالہ زارسٹریٹ میں تین موٹرسائیکل سوارمحمد سعدان جاوید سےگن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ صدرواہ کے علاقہ واہ ماڈل ٹاؤن میں محمد نواز اپنے شیل پٹرول پمپ باہتر موڑ سے اپنی گاڑی میں 12لاکھ 40ہزار روپے لے کر بنک میں جمع کروانے جارہاتھاکہ ایک سفید گاڑی میں سوارچار افراد تھے اس کی گاڑی روک لی اورگن پوائنٹ پراس سے رقم چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ واہ ماڈل ٹاؤن میں خالد ندیم کی دکان ابوہریرہ کیش اینڈ کیری میں چار نامعلوم افراد داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پرموبائل تین لاکھ چارہزارروپے اورسامان مالیتی2لاکھ روپے چھین کر لے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ جنجوعہ ٹاؤن میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4نامعلوم لڑکے اسلحہ کی نوک پرسید ارسلان سے 2موبائل ،12ہزار اوراس کی بیوی سے طلائی چوڑیا ں اور لاکٹ مالیتی 10لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ روات کے علاقہ فیزسیون میں تین مسلح اشخاص محمد ابرار سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں تین نامعلوم افراد عصمت اللہ کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شمس آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار عامر منیر کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ مسلم ٹاؤن میں دوموٹرسائیکل سوار طلحہ ممتاز کی بیٹی سے موبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں بنک روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سوار فریال تنویر کاپرس چھین کرلے گیاجس میں 15سوروپے تھے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ آرمی پبلک سکول روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سوار عابد حسین سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ جان شادی ہال کے قریب محمد طارق محمود کی دکان سے نامعلوم لڑکےاس کاپرس چھین کرلے گیاجس میں 70ہزارروپے تھے ، تھانہ مورگاہ کے علاقہ فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے قریب احسان یونس کی گاڑی سے نامعلوم شخص موبائل اٹھاکربھاگ گیا،تھانہ سٹی کے علاقہ کالج روڈپرمحمد ساجد کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ رتہ امرال میں زہر ا بتول کا موبائل مالیتی3لاکھ چوری ہوگیا،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ پیرودھائی میں فرحان اللہ کی گھڑیاں مالیتی 80ہزارروپے چوری ہوگئیں،تھانہ وارث خان کے علاقہ ٹیپوروڈپر مبین احمد کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ بنی کے علاقہ سیدپورروڈپر محمد زوہیب کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی ہسپتال میں امجد سلیم کی بیگم سے نامعلوم عورت نے فون کرنے کے لئے موبائل لیا اورجووہ لے کرفرارہوگئی ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈپر سٹیفن جان کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں عاصم رشید کاموبائل چوری ہوگیا،ڈھوک کالاخان میں عتیق احمد کی دکان سے موبائل چوری ہوگیا،مسلم ٹاؤن میں ہادیہ سعید کاموبائل اور 2ہزار روپے چوری ہوگئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ مجسٹریٹ کالونی میں حسن عباس کے کمرے سے 2عددموبائل چوری ہوگئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ہارون چوک میں سید رئیس کی دکان سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ کینٹ کے علاقہ سٹی سینٹرمیں محمد سلیم کی دکان کے تالے توڑکر 3لاکھ 25ہزار روپے چوری کرلئے گئے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ صدربازارمیں میجر نعیمہ کے بیگ کے اندر سے چھوٹا پرس نکال لیا گیا جس میں 30ہزار روپے،اے ٹی ایم کارڈ اورشناختی کارڈتھا،تھانہ آراے بازارکے علاقہ 22نمبرچوک میں علی حیدر بیگ کی جیب سے سوزوکی میں سفرکے دوران بٹوانکال لیاگیاجس میں چارہزارروپے تھے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ سینٹ میری سنٹر لالہ زار میں شہزاد اقبال کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ سول لائنزکے علاقہنوگزہ روڈ مریڑ چوکمحمد رفیق کی دکان ایم رفیق ایم لطیف گئیر بکس کے تالے توڑ کر سامان مالیتی6لاکھ روپے چوری کر لیاگیا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم تھری میں کرنل (ر)ارشد علی کاملازم شہباز ان کے گھرسونا مالیتی اڑھائی لاکھ روپے چوری کرکے لے گیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈپر پابندہ خان کے دوبکرے چوری ہوگئے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ ڈھوک ساماں میں محسن شہزاد کی 2 گا ئیں ان کے2بچے اورایک بیل چوری ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید