• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات میں سکیورٹی اورلاجسٹک انتظامات یقینی بنائے جائیں،سی سی پی او

لاہور (کرائم رپورٹر )سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس افسران صوبائی دارالحکومت کے چار حلقوں میں میں ہونے جا رہے ضمنی انتخابات کی حساسیت کے پیش نظر لااینڈ آرڈر،سکیورٹی اور لاجسٹک انتظامات یقینی بنائیں۔ ایس پیز اور متعلقہ سپروائزری افسران پولنگ سٹیشنز،کیمپ آفسز،ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرکے تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کر لیں۔۔انہوں نے ان خیالات کااظہاراعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے لئے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔