• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کومحب ووطن قیادت جماعت اسلامی ہی دے سکتی ہے،وقاص بٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے حلقہ پی پی 170کے نامزد امیدوار وقاص بٹ نے فاروق چوہان اور سلمان ایوب کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تمام جماعتیں ضمنی انتخابات کے موقع پر انتخابی قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑارہی ہیں۔ملک و قوم کو پڑھی لکھی اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے، جو صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی فراہم کرسکتی ہے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے عوام کوریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔ پاکستان کے ادارے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیئے گئے ہیں۔