• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 جولائی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، اکرم عثمان ،ظہیر کھوکھر

لاہور(خصوصی رپورٹر) پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران پی پی 158 میاں محمد اکرم عثمان نے اپر مال پی پی 170 ملک ظہیر عباس کھوکھر نے پنجاب سوسائٹی پی پی 167 شبیر گجر نے ٹاؤن شپ گرین ٹاؤن پی پی 168 ملک نواز اعوان ،چونگی امر سدھو کچا جیل روڈ پر اپنے اپنے حلقوں میں مختلف مقامات پرخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں سنا دیا ہے 17 جولائی کو تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ، ناجائز حکمران اپنی لوٹ مار بچانے میں لگے ہوئے ہیں عوام کا خون چوسنے والے ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دے رہے ہیں ۔