• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعطیلات کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو سروسز کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے عید کی تعطیلات کے دوران پنجاب میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب بھر میں بلا امتیاز ایمبولینس، ریسکیو اور فائر سروسز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہ ایمرجنسی کے متاثرین کی بہتردیکھ بھال کیلئے ڈسٹرکٹ/تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ساتھ قریبی روابط قائم کئے جائیں۔