• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن نے ریڈیو انٹرن کا دن خوشگوار بنا دیا

جینیفر اینسٹن— فائل فوٹو
جینیفر اینسٹن— فائل فوٹو

امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن نے اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر ایک ریڈیو انٹرن کو انٹرویو دے کر اس کا دن خوش گوار بنا دیا اور اپنے اس اقدام سے مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔

مصنف اور پوڈکاسٹر جو پرداویلا نے اپنی آنے والی کتاب ’گوڈ لسِن: کری ایٹنگ میموریبل کنورزیشنز اِن بزنس اینڈ لائف‘ میں اپنی زندگی کے ایک یاد گار واقعے کی تفصیل بیان کی ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ ’مجھے فلم ’پکچر پرفیکٹ‘ کے سیٹ پر جینیفر اینسٹن کا انٹرویو کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا جب میں ایک ریڈیو اسٹیشن پر انٹرن تھا لیکن فلم کے سیٹ پر پہنچنے کے بعد مجھے اداکارہ  کے باڈی گارڈ نے روک دیا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’گارڈ مجھے دیکھتے ہی روکنے کے لیے میری طرف آیا‘۔

جو پرداویلا نے لکھا ہے کہ ’میں نے اپنا ریڈیو مائیک پکڑ کر اپنے انتہائی پر سکون اور معصومانہ لہجے میں کہا، کہ ارے میں جینیفر سے صرف 2 سوالات پوچھنا چاہتا ہوں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری بات سن کر گارڈ نے مجھ سے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا، اس وقت گارڈ کا لہجہ بھی بہت سخت تھا‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری اور گارڈ کی گفتگو کے بارے میں جاننے کے بعد اداکارہ باہر آئیں اور کہا کہ وہ ابھی بات نہیں کر سکتیں اور اتنا کہنے کے بعد واپس اندر چلی گئیں‘۔

جو پرداویلا نے لکھا کہ ’اداکارہ کا انکار سننے کے بعد جیسے ہی میں وہاں سے جانے کی تیار کرنے لگا تو جینیفر اینسٹن نے اپنے اسسٹنٹ کو ریڈیو اسٹیشن کے فرنٹ ڈیسک پر فون کرنے کے لیے کہا اور یہ پیغام بھیجا کہ سیٹ پر انٹرن کے ساتھ آج جو کچھ ہوا، اُنہیں اس پر افسوس ہے اور وہ ریڈیو کے مارننگ شو کو انٹرویو دینے کے لیے راضی ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید