• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک جمعے کو منتخب برانچیں کھلی رکھیں: اسٹیٹ بینک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر طویل تعطیلات کے دوران بینکوں کو جمعے کو منتخب برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر طویل تعطیلات کے دوران بالخصوص تجارت و صنعت سے وابستہ افراد اور بالعموم عوام کو بینکاری خدمات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام بینک اور  مائیکرو فنانس بینک ملک بھر میں مویشی منڈیوں کے قرب و جوار، بڑے شہروں، کاروباری مراکز، تجارتی مقامات اور پورٹس وغیرہ پر اپنی منتخب برانچیں جمعہ 8 جولائی 2022ء کو کھولیں گے۔

مرکزی بینک نے کہا ہے کہ واضح رہے کہ مذکورہ تاریخ پر آر ٹی جی ایس اور نفٹ (NIFT) کے ذریعے کلیئرنگ دستیاب نہیں ہو گی، لہٰذا کلیئرنگ کے تمام لین دین بشمول زرِ مبادلہ کی تبدیلی کا تصفیہ اگلے یومِ کار یعنی بدھ 13 جولائی 2022ء کو کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کو چاہیے کہ مذکورہ تاریخ پر رواں طریقے سے کام کی انجام دہی کے لیے اپنی منتخب برانچوں میں کم سے کم ضروری عملہ تعینات کریں۔

تجارتی خبریں سے مزید