• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور کا سنجے دت کے ساتھ کونسا خواب پورا ہوا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور بڑے پردے پر سنجے دت کے ساتھ اداکاری کرنے کے لیے بہت بے تاب رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ’میرے لیے اسکرین پر سنجے دت جیسے سینئر اداکار کے مخالف نظر آنا ایک بہت حیرت انگیز بات ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’جب میں 10 یا 11 سال کا تھا تو میرے پاس میری الماری میں سنجے دت کا ایک پوسٹر لگا ہوا تھا‘۔

رنبیر کپور نے کہا کہ ’بالآخر راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی بائیوپک میں میرا ان کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہو گیا‘۔ 

ان کا کہنا ہے کہ ’یہ تو میرے لیے تقریباً ناقابلِ یقین بات ہے کہ میں فلم میں ہیرو ہوں اور میرے مخالف سنجے دت ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’سنجے دت نے اپنی شاندار اداکاری سے ہمیں بالی ووڈ میں  کچھ بہت زبردست ولن دیے ہیں، لوگ انہیں فلم (شمشیرا) میں شدھ سنگھ کے کردار میں بھی بہت پسند کریں گے‘۔

واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم’شمشیرا‘ کے ریلیز ہونے کا مداحوں کو بہت بے صبری سے انتظار ہے۔

اس فلم میں اداکار رنبیر کپور کے مخالف سنجے دت ولن شدھ سنگھ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو ایک بے رحم اور بدعنوان پولیس آفیسر ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید